ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سمیر وانکھیڑے کوملی اٹھاولے کی تائید، نواب ملک نے کہا،سمیر تو پیدائشی مسلمان ہیں 

سمیر وانکھیڑے کوملی اٹھاولے کی تائید، نواب ملک نے کہا،سمیر تو پیدائشی مسلمان ہیں 

Sun, 31 Oct 2021 21:53:46    S.O. News Service

ممبئی،31اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) کروز ڈرگ کیس اور فرضی سرٹیفکیٹ کیس میں نواب ملک کے بار بار الزامات سے پریشان سمیر وانکھیڑے کے والد گیان دیو وانکھیڑے اوراس کی بیوی کرانتی ریڈکر وانکھیڑے نے آج سماجی انصاف کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعد اٹھاولے نے وانکھیڑے کی حمایت کی۔ دوسری طرف شیڈول کاسٹ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ارون ہلدر کی جانب سے این سی بی (ممبئی) کے ژونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی حمایت کے بعد مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے ایک بار پھر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارون ہلدر صاحب آپ آئینی عہدے پر بیٹھے ہیں، اس کا وقار رکھیں۔ میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ وہ ایس سی سرٹیفکیٹ میں جعلسازی کرکے اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، انہوں نے ایک غریب ایس سی کا حق چھینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل درست ہے کہ سمیر وانکھیڑے نے مذہب تبدیل نہیں کیا کیونکہ وہ پیدائشی طور پر مسلمان ہیں، ان کے والد نے مذہب تبدیل کیا تھا۔وانکھیڑے خاندان سے ملاقات کے بعد اٹھاولے نے کہا کہ این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے پر جان بوجھ کر حملہ کیا جا رہا ہے، ان کی ذاتی زندگی کی تصاویر وائرل کی جا رہی ہیں۔ میں نواب ملک سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سمیر وانکھیڑے اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کی سازش بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ ھماری پارٹی پوری طاقت کے ساتھ سمیر وانکھیڑے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ سمیر وانکھیڑے دلت سماج سے ہیں اور انہیں ریزرویشن لینے کا حق ہے، وہ ریزرویشن کے ذریعے آئی آر ایس بنے ہیں۔ نواب ملک کے الزام میں قطعی کوئی حقیقت نہیں۔


Share: